Wednesday January 22, 2025

نجم سیٹھی کی دوران ملازمت شاہ خرچیوں کی تفصیلات سامنے آگئی

نجم سیٹھی کی دوران ملازمت شاہ خرچیوں کی تفصیلات سامنے آگئی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی کی ملازمت کے دوران شاہ خرچیوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے بطور چئیرمین اخراجات کی تفصیلات جاری کردیں جس کے مطابق 2014 سے لے کر 2018 تک نجم سیٹھی نے بطور چیئرمین اور بطور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی 7 کروڑ روپے اپنیذات پر خرچ کئے جب کہ بطور چیئرمین نجم سیٹھی نے ہوٹل کے کرایوں کی مد میں 27

لاکھ روپے خرچ کئے۔سابق چیئرمین پی سی بی نے ڈیلی الانس کی مد میں 81 لاکھ روپے خرچ کئے، گاڑی کے پیٹرول کی مد میں 9 لاکھ روپے اڑائے گئے اور پی ایس ایل الاونسز کی مد میں ڈیڑھ کروڑ روپے وصول کئے گئے۔واضح رہے سابق چیئرمین پی سی بی شہریارخان پر ایک کروڑ 94 لاکھ روپے خرچ ہوئے، جس میں 80 لاکھ روپے کا میڈیکل بل شامل ہے۔

FOLLOW US