دبئی ٹی ٹوئنٹی کا سنسنی خیز نتیجہ
دبئی (نیوزڈیسک) دبئی ٹی ٹوئنٹی، سنسنی خیز مقابلے کے بعد سیریز پاکستان کے نام، 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا پائی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ایک اور ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 11 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔پاکستان نے مسلسل دسویں ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام
کی ہے۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 147 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 45 رنز بنائے۔جواب میں آسٹریلیا مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔آسٹریلیا کے گلین میکسول نے دھواں دار نصف سینچری سے پاکستان سے جیت چھین ہی لی تھی، تاہم شاہین شاہ آفریدی اور شاداب خان نے 2،2 وکٹیں حاصل کرکے فتح پاکستان کی جھولی میں ڈال دی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل ہو چکی ہے۔ جبکہ پاکستان آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں اپنی پہلی پوزیشن بھی مزید مستحکم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے۔









