اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انڈین پریمئیر لیگ میںدنیائے کرکٹ کے مشہور ترین کھلاڑی بھار ی بھرکم نیلامیوں کے ذریعے خریدے جاتے ہیں ۔ابتدائی دو ایڈیشنز میں پاکستانی کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا جہاں انھوںنے اپنی کارکردگی کے جوہر دکھائے تاہم بھارتی انتہا پسندانہ پالیسیوں کا اثر کرکٹ بھی پڑا اور پاکستانی کھلاڑی اس لیگ سے باہر ہو گئے ۔ کرکٹ کی
مشہور ویب سائٹ کرک ان فو نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اگر پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت ملتی تو اس وقت 5پاکستانی کھلاڑی ایسے ہوتے جنھیں آئی پی ایل کی فرنچائزز ہاتھوں ہاتھ لیتی ۔ ان میں سرفہرست نام شاداب خان کا ہے۔ جن کی بولی پانچ سے چھ کروڑ روپے میں لگتی۔ دوسرے نمبر پر نام حسن علی کا ہے جن کو چار سے پانچ کروڑ میں خریدا جاتا ۔ تیسرے نمبر پر جس کھلاڑی کی مانگ ہوتی وہ محمد عامر ہوتے انھیں تین سے چھ کروڑ روپے میں لیا جاتا۔ چوتھے نمبر پر شعیب ملک کانام ہے جنھیں تین سے چار کروڑ جبکہ پانچویں نمبر آل رائونڈ کرکٹر فہیم اشرف ہوتے جنھیں دو کروڑ روپے میں خرید لیا جاتا۔ماہرین کرکٹ کی رائے کے مطابق شاداب خان ایسے کرکٹر ہیں جو اکیلے ہی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھنےوالے منفردپاکستانی کھلاڑی ہیں