Sunday November 9, 2025

آسٹریلیاکےخلاف تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز لیکن شعیب ملک اس وقت کہاں ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نے اہم اطلاعات فراہم کرڈالیں

آسٹریلیاکےخلاف تین ٹوئنٹی میچز کی سیریز لیکن شعیب ملک اس وقت کہاں ہیں، قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نے اہم اطلاعات فراہم کرڈالیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریز کا آغاز ہونے والا ہے اور اس حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے اہم مڈل آرڈر بلے باز شعیب ملک کے حوالے سے بھی بڑی خبر آگئی ہے ۔ شعیب ملک نے تاحال ابو ظہبی میںقومی کرکٹ ٹیم کو جوائن نہیں کیا ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے منیجر نے شعیب ملک کے رابطے کے حوالے

سے بتایاہے کہ شعیب ملک دو روز میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے ۔ بتایا گیا ہے کہ ثانیہ مرزاکے ہاں پہلے بچے کی ولادت جلد متوقع ہے اور وہ اس وقت حیدر آباد دکن (بھارت) میں اپنے والدین کے ہاں مقیم ہیں۔ یاد رہے کہ شعیب ملک نے اعلان کیا تھا کہ مداح ان کے بچے کی پیدائش کے حوالے سے افواہوں پر کان نہ دھریں۔ جب بھی بچے کی ولادت ہوئی ، اس بارے میں باضابطہ طورپر اعلان کیا جائے گا ۔