Tuesday September 16, 2025

یوں تو ہی خاکی وردی کو پوری دنیا سیلوٹ نہیں کرتی پاک فوج نے عالمی مقابلے میں مسلسل چوتھی بار سونے کا تمغہ جیت لیا تفصیلات جان کر آپ کوبھی اپنی فوج پر فخر محسوس ہو گا

یوں تو ہی خاکی وردی کو پوری دنیا سیلوٹ نہیں کرتی پاک فوج نے عالمی مقابلے میں مسلسل چوتھی بار سونے کا تمغہ جیت لیا تفصیلات جان کر آپ کوبھی اپنی فوج پر فخر محسوس ہو گا

راولپنڈی (آئی این پی) پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل جیت لیا،یہ ٹیم این ایل آئی بٹالین کے جوانوں پر مشتمل تھی۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا، پاک فوج کی ٹیم نے ایونٹ میں مسلسل چوتھی بار گولڈ میڈل جیتا،کیمبرین پیٹرول مقابلے برطانیہ کے شہر ویلز میں ہوئے،پاک فوج کی ٹیم این ایل آئی بٹالین کے جوانوں پر مشتمل تھی، این ایل آئی بٹالین میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے جوان شامل ہیں