Sunday November 9, 2025

پاکستان ابوظہبی ٹیسٹ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگیا پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو شروع ہی سے مشکلات پیش آگئیں

پاکستان ابوظہبی ٹیسٹ میں انتہائی مضبوط پوزیشن میں آگیا پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو شروع ہی سے مشکلات پیش آگئیں فخر زمان کے بعد سرفراز بھی دونوں اننگز کے ہیرو بن گئے، بابر اعظم بد قسمت نکلے دو دن کا کھیل اور آسٹریلوی بلےبازوں کا انتہائی سخت امتحان شروع ہو گیا

ابوظہبی (آئی این پی)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین جاری فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز بلے بازوں کی شاندار کارکردگی پر پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی۔آسٹریلیا نے538رنز مشکل ہدف کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 47رنز بنا لئے ہیں۔ آئرون فنچ34اور ٹائم ہیڈ17رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ،آسٹریلیا کو دوسرا ٹیسٹ اور سیریز

جیتنے کیلئے مزید 491رنز درکار ہیں اور اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان نے اپنی دوسری اننگز9وکتوں کے نقصان پر 400رنز پر ڈکلیئر کردی ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے اورنروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے۔بابر اعظم99،سرفراز احمد81،اظہر علی64،فخر زمان66اوراسد شفیق44رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔جمعرات کو ابو ظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز2وکٹوں کے نقصان پر144رنز دوبارہ شروع کی تو اظہر علی54اور حارث سہیل17رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔مجموعی سکور میں صرف10رنز اضافے کیساتھ ہی 154رنز کے مجموعی سکور پر حارث سہیل 17 بنا کر آئوٹ ہو گئے انہیں لیون نے کیچ ّ آئوٹ کیا۔تاہم 6رنز بعد ہی سابق کپتان اظہر علی مضحکہ خیز طریقے سے رن آئوٹ ہوکر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے ،اظہر علی64رنز بنا کر آئوٹ

ہوئے۔ جس کے بعد اسد شفیق اور بابر اعظم نے ٹیم کو سنبھالا اور75رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔لیکن اسد شفیق بھی 235 رنز کے مجموعے پر 44رنز بنا کر لبوشین کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد کپتان سرفراز احمد اور نوجوان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کیلئے133رنز کی پارٹنر شپ قائم کی اور ٹیم کا

سکور368رنز تک پہنچا دیا۔دریں اثنا بابر اعظم اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری مکمل نہ کر سکے اوروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔بابر اعظم کو مچل مارش نے 99رنز پرایل بی ڈبلیو آئوٹ کر دیا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ390رنز کے مجموعی سکور پر گری جب بلال آصف15رنز بنا کر لیوئن کی گیند پر کیچ آئوٹ ہوگئے۔پاکستان کے 8ویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی یاسر شاہ

تھے جو صرف4رنز بنا کر پویلین لوٹے۔400رنز کے مجموعی سکور پر کپتان سرفراز احمد 81رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز ڈکلیئرکردی اور آسٹریلیا کو جیت کیلئے538رنز کا ہدف دیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز میں137رنز کی برتری حاصل کی تھی۔آسٹریلیا کی جانب سے نتھن لیوئن 4،سٹارک ایک ، مچل مارش ایک وکٹ

حاصل کر سکے۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں بیٹنگ کا آغاز ایرون فنچ اور شان مارش نے کیا لیکن دوسرے ہی اوور میں میر حمزہ نے شان مارش کو کلین بولڈ کر دیا۔ شان مارش 4رنز بنا سکے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 47رنز بنا لئے ہیں آئرون فنچ34اور ٹائم ہیڈ17رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔آسٹریلیا کو

دوسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے کیلئے مزید 491رنز درکار ہیں جبکہ اسکی9وکٹیں ابھی باقی ہیں۔