Sunday November 9, 2025

محمد عامر سے قسمت روٹھ ہی گئی فاسٹ بائولر کے بارے میں ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ ہر کوئی تشویش میں مبتلا ہو گیا

محمد عامر سے قسمت روٹھ ہی گئی فاسٹ بائولر کے بارے میں ایسا فیصلہ کر لیا گیا کہ ہر کوئی تشویش میں مبتلا ہو گیا

لاہور(آئی این پی) محمد عامرکوآسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔یواے ای میں آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریزمکمل ہونے کے بعد 3ٹی ٹوئنٹی میچ 24سے 28اکتوبر تک کھیلے جائیں گے، انضمام الحق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے اسکواڈ کی تشکیل کیلیے مشاورت کا آغاز کردیا،ٹیسٹ کے بعد محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی

اسکواڈ سے بھی ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے تاہم ان کی جگہ محمد عامر کی جگہ پیسر وقاص مقصود کو شامل کرنے پرغورکیاجارہا ہے۔حالیہ فارم دیکھتے ہوئے دورہ زمبابوے میں خاص کارکردگی نہ دکھاپانے والے محمدحفیظ کوبرقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آف سپنربلال آصف کو بھی موقع دیا جاسکتا ہے، عماد وسیم کا نام زیرغور لیکن شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔ذرائع کے مطا بق شعیب ملک، فخر زمان، بابراعظم،آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت یقینی ہے، نیوزی لینڈ اے کے خلاف جمعہ سے دبئی میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وقاص مقصود، صاحبزادہ فرحان اورحسین طلعت کی کارکردگی پرنظررکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائیگا۔