پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ کا وہ نتیجہ آگیا کہ سٹیڈیم میں موجود ہر شخص حیران رہ گیا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ۔۔
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلےکے بعد پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا کر نے میں کامیابی حاصل کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلا گیا دبئی ٹیسٹ ہا رجیت کے نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا۔ آسٹریلیا نے نویں وکٹ کی شراکت میں پاکستانی بائولروں کے سامنے کامیاب دفاع کرتے ہوئے یقینی شکست سے نجات پالی ۔ آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے سنچری سکور کی جبکہ ہیڈ 7رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں سکورر رہے ۔ آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 8وکٹوں پر 362نز بنائے جبکہ جیت کےلئے آسٹریلوی ٹیم کو 462رنز کا ہدف ملاتھا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ 16اکتوبر کو ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا ۔









