Sunday November 9, 2025

عاقب جاوید کی ٹیسٹ ختم کرنے کی تجویز پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ، حیران کن بات کہہ دی

عاقب جاوید کی ٹیسٹ ختم کرنے کی تجویز پر شعیب اختر بھی میدان میں آگئے ، حیران کن بات کہہ دی

لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں اگر فٹ ہوتا تو اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہوتا۔ شعیب اختر نے اپنے ردعمل میں کہا کہ ہر کسی کی اپنی رائے ہے لیکن اگر میرے گھٹنے ٹھیک ہوتے تو میں اب بھی ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہا ہوتا۔شعیب اختر نے یہ بیان عاقب جاوید کی تجویز کے ردعمل پر دیا ہے جن کا کہنا تھا کہ 22

کھلاڑیوں اور کوچنگ عملے کے علاوہ کوئی بھی ٹیسٹ میچ نہیں دیکھتا اس لئے آئی سی سی چاہئے کہ وہ فیوچر ٹور پروگرام سے ٹیسٹ کرکٹ کو ختم کر دے اور ٹیسٹ میچ کھیلنے میں دلچسپی رکھنے والی ٹیمیں باہمی مشاورت سے سیریز کھیلیں۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے دو سے تین ٹیموں کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹ کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا جبکہ ورلڈکپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کے چند اہم کھلاڑیوں نے بھی فیوچر ٹورز پروگرام میں سے ٹیسٹ کرکٹ کو نکالنے کی تجویز دی تھی۔ ٹیسٹ میچ میں دلچسپی رکھنے والی ٹیموں کو مشاورت کیساتھ باہمی سیریز کھیلنی چاہئے۔