Tuesday September 16, 2025

باکسر عامر خان ایک خوجہ سرا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

باکسر عامر خان ایک خوجہ سرا کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

بار پھر عامر خان اپنی پرانی حرکتوں کی طرف واپس لوٹ آئے اور ایک خواجہ سرا کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑ گئے۔خواجہ سرا ماڈل ’تلولا ایو ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ماہ انہیں باکسر عامر خان کی جانب سے انسٹاگرام پر میسج موصول ہوا جس میں باکسر نے انہیں پرکشش قرار دیا۔ ’ میں نے جب عامر خان سے ان کے بیوی بچوں کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ ہماری طلاق ہورہی ہے اس لیے میری بیوی کا ذکر ہی کیا کرنا‘۔خواجہ سرا ماڈل نے الزام عائد کیا کہ عامر خان نے انہیں وقت گزارنے کی آفر بھی کی جو انہوں نے مسترد کردی۔ تلولہ ایو کے ایک قریبی دوست کا کہنا ہے کہ باکسر کی جانب سے پیغام موصول ہونے کے بعد ماڈل کو سخت کوفت ہوئی ، عامر خان نے اس اندز میں پیغام دیا کہ جیسے وہ انگلی کا اشارہ کریں گے اور تلولہ ان کے بستر پر پہنچ جائے گی ‘۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے رشتے میں اس وقت دراڑ آگئی تھی جب باکسر نے اپنی اہلیہ پر دھوکہ دہی کا الزام عائد کیا تھا۔