پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان بائولر بلال آصف نےآسٹریلوں بیٹنگ لائن اپ ادھیڑ کر رکھ دی دبئی کرکٹ سٹیڈیم سے پاکستانیوں کےلئےشاندار خبر
دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں بلے بازوں کے بعد بائولروں نے بھی کینگروز کو نانی یاد دلادی ہے ۔ بالروں کی خوب پٹائی کے بعد کینگروز کے بلے باز بھی لڑ کھڑا گئے ہیں اور نوجوان پاکستانی بائولر بلال آصف نے اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ادھیڑ کر رکھ دی ۔ نوجوان بائولر نے سات میں سے پانچ بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھا دی ہے ۔ جبکہ دو کھلاڑی محمد عباس نے آئوٹ کیے ہیں۔ صرف 185کے مجموعے پر آسٹریلیا کے 7بلے باز آئوٹ ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 482رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔









