پی سی ایل میں مایوس کن کاکردگی دکھانے والی لاہور قلندر ز نے دنیا کوحیران کر دیا نوجوان بائولر اشاہین شاہ آفریدی بھی ہیرو بن گئے، شاندار کارکردگی
ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کا پہلا ٹائٹل پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے جیت لیا۔ فائنل میں لاہور قلندرز نے جنوبی افریقہ کی ڈومیسٹک ٹیم ملٹی پلائی ٹائٹنز کو 15رنز سے شکست دی۔ ملٹی پلائی ٹائٹنز150رنز ہدف کے تعاقب میںمقررہ 20اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 133رنز بناسکی ،لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کو
مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 24رنز دیکر 2کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔ابوظہبی کر کٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے فائنل میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 149رنز بنائے۔ کپتان سہیل اختر 56رنز بناکر نمایاں رہے جبکہ فیضان نے 32اور فل سالٹ نے 26رنز کی اننگز کھیلی۔ملٹی پلائی ٹائٹنز کی جانب سے البے مورکل نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ 20اوورز میں 133رنز بناسکی۔ تیسری وکٹ پر ڈی برونی اور مونسامی نے 60رنز کی شراکت قائم کی جبکہ مونسامی 27رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔ڈی برونی اور ہینو کوہن نے 37، 37رنز کی اننگز کھیلی۔ ٹائٹنز کی ٹیم مقررہ اوور میں چھ وکٹ پر 133رنز بناسکی اور یوں لاہور قلندرز نے میچ 15رنز سے جیت کر پہلے ابوظہبی ٹی ٹوئنٹی کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا، انہوں نے 24رنز دیکر 2کھلاڑیوں کوآئوٹ کیا۔









