Sunday November 9, 2025

محمد حفیظ نے لمبے عرصہ بعد اپنی سلیکشن درست ثابت کردی آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں اتنا سکور بنادیا کہ جان کر مکی آرتھر منہ تکتا رہ جائیں

دبئی (سی پی پی )آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر محمد حفیظ نے سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔تفصیلات کے مطابق لمبے عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے آسٹریلوی باؤلروں کو تگنی کا ناچ نچواتے ہوئے 172 گیندوں پر اپنے

ٹیسٹ کیریئرکی 10 ویں سنچری سکور کی۔محمد حفیظ نے ثابت کردیا کہ وہ ابھی بھی بھرپور فٹ اور فارم میں ہے اور انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ غلط تھا جبکہ آل راؤنڈر نے کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر کی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے مکی آرتھر کو منہ توڑ جوا ب دیدیا ہے۔خیال رہے کہ محمد حفیظ کی سلیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہی تھے جبکہ سرفراز اور انضمام الحق کی بھرپور خواہش پر ہی حفیظ کو ٹیم میں دوبارہ موقع دیا گیا۔