Monday November 10, 2025

آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین ٹیسٹ میچز میں کس ٹیم کا ریکارڈ بہتر ہے پاکستان کو مہمان ٹیم کو کیا برتری حاصل ہے، جانئے انتہائی اہم تجزیاتی رپورٹ

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین ٹیسٹ سیریز کا آج سے آغاز ہو گا ۔ دونوں ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں پہلے ٹیسٹ کی بھرپور تیاری کی ہے اور سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔ پاک اور آسٹریلیا کے مابین اب تک مجموعی طور پر 62ٹیسٹ میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 31میں آسٹریلیا نے کامیابی حاصل کی ہے جبکہ 14میں پاکستان

فتح یاب ہوا ہے۔17میچز ڈرا ہوئے ہیں ۔اس طرح کامیا بی کے تناسب کے اعتبار سے آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے ۔ جبکہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچز میں پاکستا ن کا ریکارڈ آسٹریلیا سے بہتر ہے۔اس لئے اس بات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ اس بار میں قومی ٹیم بہتر پرفارم کرے گی تاہم یہ امر یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنسز دینے والے مصباح الحق اور یونس خان اب ریٹائرڈ ہوچکے ہیں۔ اس لئے اسد شفیق اور اظہر علی کے کندھوں پر بہت بھاری ذمہ داری عائد ہو گی جبکہ خود کپتان سرفراز احمد بھی دبائومحسوس کر سکتے ہیں۔