لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ ایشیاءکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر حیرت ہوئی مگر سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والے ایشیاءکپ میں قومی ٹیم سے امیدیں تو بہت تھیں اور کارکردگی دیکھ کر حیرت ہوئی مگر
سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹانے کی ضرورت نہیں ہے اور انہیں ورلڈکپ 2019ءتک کپتان برقرار رہنا چاہئے۔ بھارت کیساتھ دوطرفہ سیریز سے متعلق سوال پر شاہد خان آفریدی نے کہا کہ پاک، بھارت کرکٹ معاہدہ پورا ہونا چاہئے۔ پاکستانی ٹیم کے دورہ بھارت سے بھارتی کرکٹ بورڈ نے خوب پیسے بنائے لیکن جب ہماری باری آئی تو بھارتی بورڈ نے جھنڈی دکھا دی۔