نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے خلاف میچز کے دوران متنازعہ بیان بازی سے شہرت پانے والے سابق بھارتی اوپننگ بلے باز وریندر سہواگ کہتے ہیں کہ وہ شعیب اختر کا سامنا کرتے ہوئے ڈرتے تھے۔ اپنے ایک انٹرویومیں انھوںنے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے ” مجھے اگر کسی بائولر کا سامنا کرتے ہوئے ڈر لگتا تھا تو وہ شعیب اختر تھے۔ پتہ نہیں ہوتا
تھا کہ اگلی گیند ہیلمٹ پر لگے گی یا پیروں پر ۔اسلئے شعیب کا سامنا کرتے ہوئے مجھے خاص گھبراہٹ ہوتی تھی۔ لیکن شعیب کی کسی گیند پر اگر میں ہٹ کرنے میں کامیاب ہوجاتا تھا تو مجھے بہت مزہ بھی آتا تھا اور اس سے میرا اعتماد بھی بحال ہوجاتا تھا۔واضح رہے کہ شعیب اختر نے اپنی ایک کتاب میں دعویٰ کیا تھا کہ سچن ٹنڈولکر ان کی گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے کانپ رہے ہوتے تھے۔لیکن شاید راولپنڈی ایکسپریس کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ وریندر سہواگ بھی ان کی بائولنگ سے خوفزدہ رہتے تھے۔









