ایشا کپ کے دوران سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی پاکستانی لڑکی رضلہ ریحان کا کہنا ہے کہ انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ انٹرنیٹ سینسیشن بن جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اپنے جذبات بیان کر سکوں۔یہ ایک بہت اچھا تجربہ تھا اور میں نے کبھی خوابوں میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میرے ساتھ کبھی ایسا بھی ہو گا۔رضلہ نے مزید کہا
کہ میں ایک عام سی پاکستانی لڑکی ہوں۔۔میرا تعلق کراچی سے ہے اور میں کچھ عرصہ سے دوبئی میں مقیم ہوں۔جب پاکستان میچ ہارا تو میں گھر واپس آ گئی۔میری دوست سے مجھے میری تصویر بھیجی جس پر کسی سے لکھا ہوا تھا کہ بھارت میچ جیت گیا لیکن پاکستان نے دل جیت لیا۔میں نے اپنے شوہر کو اس متعلق بتایا کہ ریڈیو سے کچھ لوگ مجھے سے ملنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ مقبولیت کے پانچ منٹ انجوائے کرو۔انہوں نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کی اتنی بڑی مداح نہیں ہوں لیکن میں اسٹیڈیم میں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے گئی۔۔بھارت کے لوگوں کی جانب سے پسند کیے جانے کے سوال پر رضلہ نے کہا کہ میں بھارت جانا پسند کروں گی۔مجھے بھارتی فلمیں، بگ باس، شاہ رخ خان اور سلمان خان بہت پسند ہیں۔انہوں نے بھارت سے اپیل کہ وہ پاکستان آ کر میچ کھیلیں۔واضح رہے رضلہ ر یحان کی تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین نے خوب تبصرے کیے۔









