لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کی نیشنل بھابھی جلد ہی ماں بننے جارہی ہیں اور اب ان کی ڈلیوری اکتوبر کے پہلے چند دنوں میں ہی متوقع ہے ، ان کے ساتھ وقت گزرانے کیلئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی دبئی سے سیدھا بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پہلے بچے کی پیدائش بھارتی شہر
حیدرآباد میں ہی ہونے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تک حتمی اعلان سامنے نہیں آ سکاہے ۔ شعیب ملک کی اہلیہ کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے ہے اور اس بات کا امکان ظاہر کیا جارہاہے کہ ان کے بچے کی پیدائش بھی اسی شہر میں ہو گی ۔تاہم یہ خبریں بھی آ رہی ہیں کہ ثانیہ مرزا کی ڈلیوری اکتوبر کے پہلے چند دن میں ہی متوقع ہے ۔اس حوالے سے شعیب ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے بچے کی پیدائش کے موقع پر بھارت میں ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنے کی اجازت لے لی ہے ۔شعیب ملک نے بچے کی پیدائش کے حوالے سے اپنے مداحوں کو دعا کیلئے بھی کہاہے ۔یاد رہے کہ باکستان اور بھارت کے درمیان ایشیاکپ میں پہلے میچ سے ایک روز قبل ہی ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا سے کچھ عرصہ کیلئے دوری اختیارکر نے کا اعلان کر دیا تھا تاہم وہ آج کل سوشل میڈیا سے مکمل طور پر غائب ہیں ۔جوڑے کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیاتھا کہ وہ اپنے بچے کے ساتھ ملک اور مرزا دونوں لگائیں گے ۔ پاکستانیوں کی نیشنل بھابھی جلد ہی ماں بننے جارہی ہیں اور اب ان کی ڈلیوری اکتوبر کے پہلے چند دنوں میں ہی متوقع ہے ، ان کے ساتھ وقت گزرانے کیلئے پاکستانی کرکٹر شعیب ملک بھی دبئی سے سیدھا بھارت کے شہر حیدرآباد پہنچ گئے ہیں ۔









