Monday November 10, 2025

قومی ٹیم پر بنگلہ دیش کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارنے کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو ملک بھر میں ہر کوئی قومی کرکٹ ٹیم کی عبرتناک شکست پر دلبرادشتہ ہو کر کھلاڑیوں پر اپنے دل کی بھڑاس نکال رہا ہے لیکن سینئر ملکی صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے تو ٹیم پر بنگلہ دیش کے خلاف میچ جان بوجھ کر ہارنے کا سنگین الزام عائد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران مبشر لقمان

نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف فائنل میچ میں عبرتناک شکست کے داغ سے بچنا چاہ رہی تھی اور کھلاڑی جانتے تھے کہ روایتی حریف کے خلاف مسلسل تیسری شکست کو قوم قطعی طور پر برداشت نہیں کرے گا دوسرا اس غم و غصے کا براہ راست اثر کھلاڑیوں کے مستقبل پر بھی پڑے گا اس لئے انھوںنے بنگلہ دیش سے ہار کر ایونٹ سے ہی خلاصی پالی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پاکستان کو 37رنز کی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا