Monday November 10, 2025

ایشیا کپ میچ میں بابر زمان امپائر کے غلط فیصلے کا شکار ہو گئے لیکن ان کے گرائونڈ سے باہر جانے کی اصل وجہ کون تھا انتہائی حیران کن خبر

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں فخر زمان ائمپائر کے غلط فیصلے کی نظر ہوگئے۔ دبئی انٹرنیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو امام الحق اور فخر زمان نے اننگز کا آغاز کیا۔دونوں اوپننگ بلے بازوں نے محتاط انداز اپنایا اور بھارتی بولروں کے

خلاف بڑی شارٹس لگانے سے گریز کیا تاہم آٹھویں اوور میں امام الحق یزویندرا چاہل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آٹ ہوگئے، وہ 10رنز ہی بناسکے۔فخر زمان نے کلدیپ یادیو کو ایک چھکا اور ایک چوکا رسید کیا تاہم سویپ شاٹ کھیلنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنا توازن کھو بیٹھے اور ایل بی ڈبلیو ہوگئے ،ری پلیز میں نظر آیا کہ گیند نے فخر زمان کے پیڈ پر لگنے سے پہلے گلوز کو چھوا تھا ، فخر زمان نے بابر اعظم سے بھی مشورہ کیا تاہم انہوں نے بھی ریویو لینے سے روک دیا ۔