چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک)ایشیا کپ کے سلسلے میں پاکستان او ربھارت کے مابین اس وقت میچ ہو رہا ہے ۔ پاکستانی ٹاپ آرڈر ہمیشہ کی طرح آج پھر دغا دے گیا ہے ۔ فخر زمان، امام الحق اور بابراعظم آئوٹ ہو کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد پاکستانی شائقین کرکٹ خاصے پرجوش تھے اور توقعات کی جا رہی تھیں کہ قومی کرکٹ دشمن ملک کے آرمی چیف کی لفظی گولہ باری کا جواب گیند اور بلے سے دے گی لیکن قومی کرکٹ ٹیم نے ایک بار پھر مایوس کر دیا ۔
تاہم چکوا ل کی تحصیل تلہ گنگ کے علاقے ڈھرنا ل کے مشہور ترین ماہر علم نجوم بابا ربنواز اعوان نے آج کے میچ کے بارے میں اپنے علم کی روشنی میں ایسی پیشگوئی کر ڈالی ہے کہ پاکستانی شائقین کرکٹ کی خوشی کی انتہا نہ رہے گی۔ باباربنواز اعوان نے کہا ہےکہ پاکستان مشکلات کے گھرنےکے بعد پھر اچانک سنبھل جائے گا اور ڈٹ کرمقابلہ کرنے کے بعد بھارت کو شکست دے ڈالے گا ۔ واضح رہے کہ بابا ربنواز اعوان نے نوازشریف اور مریم نواز کے بارے میں پیشگوئی کی تھی کہ وہ لندن سے واپس آکر جیل چلے جائیں گے لیکن انھیں دو ماہ سے زیادہ قید میں نہیں رکھا جا سکے گا ۔









