Tuesday January 21, 2025

ایشیا کپ، سپر فور مرحلے میں کون سی ٹیمیں آمنے سامنے آنے والی ہیں پاکستان اور بھارت دوبارہ کب آؐنے سامنے آئیں گے،بڑی خبرآگئی

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز (آج)جمعہ کو ہوگا جس میں پہلے روز2میچز کھیلے جائیں گے۔پاکستان سپر فور مرحلے میں اپنا پہلا میچ (آج)جمعہ کو افغانستان کیخلاف کھیلے گا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا،سپر فور مرحلے میں پاک بھارت ایک اور جوڑ 23ستمبر کو پڑیگا۔تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ 2018میں سپر فور مرحلے کا آغاز (آج)جمعہ سے ہو گا، پاکستان اپنا پہلا میچ افغانستان کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے گا۔ پاک بھارت ایک اور جوڑ 23ستمبر کو پڑیگا۔14ویں ایشیا کپ کا سپر فور مرحلہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائیگا۔آج 2میچ کھیلے جائیں گے۔ ابوظہبی میں پاکستان اور افغانستان مدمقابل ہونگے جبکہ دبئی میں بنگلہ دیش اور بھارت آمنے سامنے ہونگے۔ 22ستمبر کو آرام کا دن ہوگا۔اگلے دن 23ستمبر کو مزید 2میچ کھیلے جائیں گے۔ ایک اور بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلا جائیگا جبکہ افغانستان اور بنگلہ دیش کا جوڑ ابوظہبی میں پڑیگا۔ 25ستمبر کو افغانستان اور بھارت کا میچ ہوگا ۔ سپر فور مرحلے کا آخری میچ 26ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہو گا۔ اس سٹیج کی ٹاپ دو ٹیمیں 28ستمبر کو دبئی میں فائنل کھیلیں گی۔

FOLLOW US