دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے اور پوری ٹیم 162کے مجموعے پر آئوٹ ہو گئی ہے۔ بابر اعظم اور شعیب ملک کے سوا کوئی بھی پاکستانی بلے باز بھارتی بلے بازوں کے سامنے نہ ٹک سکا اور سات کھلاڑی ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے
۔ سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا بیان جاری کرتے ہوئے بھارتی بائولروں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرم موسم میں بھارت کے بلے بازوں نے جس طرح کی گیند بازی کی ۔ یہ قابل تعریف ہے ۔ اب تمام تر ذمہ داری پاکستانی فاسٹ بولروں پر عائد ہوتی ہے۔امید ہے ایک اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔









