Wednesday September 17, 2025

اناللہ اناالیہ راجعون بھارت کےخلاف میچ سے قبل ہی قومی ٹیم کے بارے میں افسوسناک خبر کس کو سب چھوڑ کر پاکستان واپس آنا پڑ گیا ، مداح بھی پریشان ہو گئے

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے واپس وطن آگئے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اظہر محمود بھتیجے کی وفات کے باعث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم پاک بھارت میچ کیلئے دبئی میں موجود ہے، جہاں اظہر محمود کو اپنے بھتیجے کی وفات کی اطلاع ملی، جس کے بعد وہ فوری طور پر وطن واپس لوٹے، آئندہ ایک دو روز میں وہ قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔واضح رہے کہ اظہر محمود لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران اور بعد ازاں یو اے ای میں بولرز کی رہنمائی کرتے رہے ہیں، ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم کا بولنگ کا شعبہ خاصا مضبوط ہوا ہے۔