دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ میں ویرات کوہلی کو آرام دیے جانے کے فیصلے پر ایشین کرکٹ کونسل بھی غصے سے بے قابو ہو گئی اور بھارتی بورڈ کو خط لکھ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے نام ایک خط لکھا ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ ہمیں بتایا گیاتھا کہ ایونٹ میں سب بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے ۔ ایسے میں کوہلی کو نہ
کھلائے جانے کا فیصلہ مایوس کن ہے ۔ ایک طرف تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور پھر اس سے کونسل میں آمدنی میں غیر معمولی کمی متوقع ہے۔تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی اس حیران کن خط پر ایشین کرکٹ کونسل کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جوابی خط تحریر کر دیا ۔ جس میں لکھا گیاکہ ایشین کرکٹ کونسل کسی بھی ملک کی ٹیم سلیکشن پر اثر انداز ہونے کا حق نہیں رکھتی









