Monday November 10, 2025

پہلے میچ ہارنے ولی سری لنکن ٹیم افغانستان کے خلاف بھی لڑکھڑا گئی 250کاہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کا کیا حشرہو گیا ، چونکا دینے والی خبر

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیا کپ کے سلسلے میں کھیلے جارہے تیسرے میچ میں سری لنکا پر مسلسل دوسری شکست کا خدشہ منڈلانے لگاہے۔ آئی لینڈرز کو افغانستان کے ہاتھوں شکست کے خدشات درپیش ہو گئے ہیں ۔ 250رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اس کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں۔ جبکہ سکور بورڈ پر اب تک سری لنکا کا مجموعی سکور صرف 94رنز ہی ہے۔ ٹارگٹ ہی ہدف کا تعاقب کرنے والی سری لنکن ٹیم کو 27اوورز میں مزید 155رنز بنانے ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں ۔واضح رہے کہ سری لنکا کو اپنے ابتدائی میچ میں بھی بنگلہ دیش کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہو گئی تھی۔