لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم میں ایک آل رائونڈر کی حیثیت سے لوہا منوانے کر اپنی جگہ پکی کرنے والے معین علی نے اپنے بچپن کے دنوں کے بارے میں ایسی بات کہہ ڈالی کہ ان کے مداحوں کے دلوں میں ان کی عزت اور بھی بڑھ جائےگی انگلش آل راؤنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کےلئے بہت محنت کی ،انہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں بولنگ مشین لا کر دی انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا۔









