Monday November 10, 2025

” ہماری ٹیم کو اس پاکستانی کھلاڑی کے خلاف بہت زیادہ چوکنا ہو کر رہنا ہوگا” نہ فخر زمان ، نہ بابر اعظم ، نہ اما م الحق اور نہ حسن علی سابق بھارتی کرکٹر لکشمن نے کس کا نام لے لیا حیران کن خبر آگئی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق بھارتی اووپننگ بلے باز اور ٹیسٹ کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے کہا ہے کہ 19ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ انتہائی کانٹے دار ہو سکتا ہے۔ ایک ٹاک شو میں میچ کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے لکشمن کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی بلے باز جس سے بھارتی بائولروں کو خبردار رہنا ہو گا ۔ وہ شعیب ملک ہیں ۔ انھوںنے کہا کہ شعیب ملک میں سڑائیک کو بدلنے ، آسا ن سنگلز لینے ، گیند کو بائونڈری لائن تک پہنچانے اور لمبی باری کھیلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے
اور ماضی میں بھی وہ بھارت کے خلاف اچھا پرفارم کرتے آئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کل سے شروع ہو رہا ہے تاہم روایتی حریف پاکستان اور بھارت 19ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گے ۔