Monday October 21, 2024

نوجوت سنگھ سدھو کیخلاف بھارتی میڈیا کی ہرزہ سرائی! سکھ برداری کا احتجاج ، بھارت میں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے آنے پر بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا نے نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کی اور انہیں غدار کہنا شروع کر دیا۔ سھدو کے خلاف ہرزہ سرائی اورانہیں غدار کہنے پرسکھ برادری نوجوت سنگھ سدھو کے حق میں سراپا احتجاج ہے اور احتجاج کے

 

دوران بھارت میں پاکستان زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ سدھو کے حق میں احتجاج کرنے کے لئے بڑی تعداد میں سکھ برادری سڑکوں پر نکل آئی اور سدھو کو غدار کہنے والوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔ سھدو کے حق میں سکھ برادری کے احتجاج کی ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے یاد رہے کی وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان آئے اور عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے دوران انہوں نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے بغل گیر ہوئے جس پر بھارتی میڈیا نے سھدو کے خلاف زہر اُگلنا شروع کردیا اور انہیں پاکستان کا ایجنٹ تک قرار

 

دے دیا۔ یہی نہیں بلکہ بھارتی انتہا پسند تنظیم نے وزیرا عظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کرنے والے بھارتی کرکٹر نجوت سنگھ سدھو کے سر پر 5لاکھ روپے انعام رکھ دیا۔ سنجے جاٹ کا کہنا ہےکہ نوجوت سنگھ سدھو ایک سکھ ہونے کے باوجود گرو گوبند کی تعلیمات بھول گئے ہیں۔سنجے جاٹ کو نوجوت سنگھ سدھو کی عمران خان کی وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو ملک سے غداری سے تعبیر کیا ہے ،سنجے جاٹ کا کہنا تھا کہ سدھو اس حکومت کی حمایت کررہے ہیں جس کے ہاتھوں پر ہمارے سپاہیوں کا خون ہے ،سنجے جاٹ کا کہنا تھا کہ نوجوت سنگھ سدھو ایک سکھ ہونے کے باوجود گرو گوبند کی تعلیمات بھول گئے ہیں۔ نوجوت سنگھ سدھو کے خلاف غداری کا مقدمہ بھی درج کیا گیا۔ سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو غداری مقدمے کے باوجود اپنے موقف پرقائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واجپائی، مودی پاکستان گئے،کیا وہ دونوں بھارت مخالف تھے ؟ مشرف کو دعوت دی گئی،حکومت کی اجازت سے گیا تھا،اتنی تکلیف ہے تو ہائی کمیشن کا دفتر کیوں بند نہیں کرتے ؟ انہوں نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف نےگرونانک کی تقریب میں سرحدیں کھولنے کی بات کی۔ پاکستانی آرمی چیف سے ملنا مکمل جذباتی عمل تھا،میں عمران خان کے دوست کی حیثیت سے پاکستان گیا تھا۔

FOLLOW US