Monday October 21, 2024

میری ایسی مہمان نوازی کی گئی کہ ۔۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے بعد نوجوت سنگھ سدھو نے ایسی بات کہہ دی کہ پورا بھارت تلملا اُٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹرنوجوت سنگھ سدھو نے وطن لوٹ‌کر بھی پاکستانیوں‌کی مہمان نواز کی تعریفوں‌ کا سلسلہ جاری رکھا.تفصیلات کے مطابق نوجوت سنگھ سدھ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارت لوٹ چکے ہیں.انھوں‌ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانیوں نے شان دار

مہمان نوازی کی، پاؤں زمین پرنہیں لگنے دیے.انھوں‌ نے وزیراعظم عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انھوں‌ نےحلف برداری کی تقریب میں مجھےدیکھ کرجھک کرسلام کیا، میں‌ نے بھی دل پر ہاتھ رکھ کر جواب دیا.انھوں نے آرمی چیف سے ہونے والی گفتگو کا بھی تذکرہ کیا. نوجوت سنگھ سدھو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں بہادرلوگ پسند ہیں، آپ نےبہت بہادری کی.واضح رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر، سیاست داں اور ٹی وی ہوسٹ کا شمار عمران خان کا دوستوں میں ہوتا ہے، وہ تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر پاکستان آئے تھے، جہاں‌ وہ میڈیا اور عوام کی توجہ کا مرکز بنے رہے.یاد رہے کہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے واپسی سے قبل ٹکسالی بازار سے خریداری کی تھی، جہاں شہریوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور سیلفیاں بنوائیں۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق انہوں نے ٹیکسالی بازار کا دورہ کیا، اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے انہیں دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، نوجوت سنگھ سدھو لوگوں میں گھل مل گئے، سابق بھارتی کرکٹر نے شہریوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں، انہوں نے چپل کی دکان سے چپل بھی خریدی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیو نے اپنے پیار سے انہیں مالا مال کردیا،

دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کی نئی شروعات کی بنیاد رکھ کر بھارت واپس جارہا ہوں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس ایل اور آئی پی ایل سے بھی دوستی کی نئیراہیں نکلنی چاہیئں۔واضح رہے کہ نوجوت سنگھ سدھو بھارت میں مختلف شخصیات کے شدید احتجاج کے باوجود وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے واہگہ کے راستے پاکستان آئے۔انہوں نے گزشتہ روز تقریب کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا، سدھو نے نو منتخب وزیراعظم سے ملاقات کی اور مبارکباد دی۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو پاکستان میں جتنے مقبول ہیں ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہاں سے ہی الیکشن لڑا لیا جائے۔ایوان صدر میں عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے آئے فیصل جاوید خان نے گفتگو کے دوران بھارت سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوت سنگھ سدھو بہت معروف شخصیت ہیں ، ان کی پاکستان میں جتنی مقبولیت ہے ہم سوچ رہے ہیں کہ انہیں یہیں سے الیکشن لڑالیا جائے۔ اس موقع پر بھارت سے آئے ہوئے عمران خان کے انتہائی قریبی دوست وکرم مہتا نے کہا کہ وہ عمران خان کو 1972 سے جانتے ہیں۔ ’ ہم دونوں نے اکٹھے آکسفورڈ میں ایک ہی کلاس میں داخلہ لیا اور تب سے دوستی کا سلسلہ جاری ہے، عمران خان سے اچھی امیدیں وابستہ ہیں‘

FOLLOW US