Monday October 28, 2024

پاکستانیوں کے پسندیدہ ترین جارحانہ پاکستانی کرکٹر کی برسوں بعد کرکٹ کے میدانوں میں واپسی کا اعلان

لاہور (نیوزڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپننگ بلے باز عمران نذیر نے ساڑھے 4سال کے وقفے کے بعد کرکٹ میں واپسی کا اعلان کردیا۔۔پاکستان کے لیے 8 ٹیسٹ، 79ایک روزہ اور 25ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے والے جارح مزاج اوپنرعمران نذیر نے اپنا آخری میچ 2012ء میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا جس کے بعد وہ قومی ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے

 

تھے اور بعد ازاں بیماری میں مبتلا ہونے کے باعث کرکٹ کے میدانوں سے دور ہوگئے تھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران نذیر نے کہا کہ جوڑوں کی بیماری سے ایک طویل عرصے لڑنے کے بعد اب دوبارہ کرکٹ شروع کررہا ہوں جبکہ پی سی بی اور شاہد آفریدی فائونڈیشن کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مشکل دور میں مدد کی، عوام کی دعائوں سے لمبی انجری کے بعد صحت یاب ہوکر واپس آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے مداح بھی مجھے دوبارہ ان ایکشن دیکھنا چاہتے ہیں، کرکٹ میری محبت ہے، اسے چھوڑ نہیں سکتا، اپنے مداحوں کا شکرگزار ہوں، لمبے عرصے کے بعد کرکٹ میں واپسی کر رہا ہوں جبکہ فٹنس کا معیار دیکھ کر سوچوں گا کتنا مزید کھیلنا ہے۔انہوں نے لاہور میں اپنے آبائی کلب پی اینڈ ٹی جم خانہ میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔سابق اوپننگ بلے باز نے کہا کہ بہت ساری لیگزآگئی ہیں، ساڑے چار سال کرکٹ سے دور رہا، لیکن اب کمی پوری کروں گا جب کہ کئی لیگز میں آفر آئی تھیں لیکن بیماری کے باعث نہیں کھیل سکا تاہم اب فٹ ہوں، آفر آئی تو ضرور کھیلوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بہت سارے اچھے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہیں، اب چیلنج ہے کہ اچھی کرکٹ کھیلوں اور ٹیم میں جگہ بنائوں۔

FOLLOW US