Wednesday May 22, 2024

’’ عمران ایک عظیم انسان ہے جو۔۔۔۔۔‘‘ سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے عمران خان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے بڑی بات کہہ دی

لاہور(ویب ڈیسک) سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن چارلس لارانے بھی لیجنڈری آل راﺅنڈر عمران خان کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 25جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی زیر قیادت

قومی اسمبلی کی 272میں سے 115 نشستیں حاصل کرکے اس وقت حکومت بنانے کے لیے اپنی پوزیشن انتہائی مضبو ط کرلی ہے جب کہ سابق کپتان ملک کے 19ویں ممکنہ وزیر اعظم بھی ہوں گے ۔’کپتان ‘ کی اس کامیابی پر ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اور اس موقع پر سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن چارلس لارا نے عمران خان کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ”ہیلو عمران ،میری طرف سے آپ کو یہ کامیابی بہت بہت مبارک ہو،میں نے ویسٹ انڈیز کے لیے اپنا پہلا ٹیسٹ لاہور میں پاکستان کے خلاف اس وقت کھیلا تھا جب آپ اس کی قیادت کررہے تھے،آپ کو بہت بہت مبارک ہو،آپ ایک عظیم انسان ہیں، “۔49سالہ برائن چارلس لارا نے پاکستان کے خلاف دسمبر1990ءمیں قذافی سٹیڈیم ،،لاہور میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس وقت عمران خان قومی ٹیم کے کپتان تھے ۔ واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں تحریک انصاف 115 نشستیں جیت کر ایوان زیریں کی سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، مسلم لیگ (ن) 64 نشستوں کے ساتھ دوسری جب کہ پیپلز پارٹی 43 کے ساتھ تیسری بڑی جماعت بن کر ابھری

ہے، متحدہ مجلس عمل کی قومی اسمبلی میں 12، مسلم لیگ (ق)5، ایم کیو ایم پاکستان 6 ، جی ڈی اے 2 جب کہ عوامی مسلم لیگ، پاکستان تحریک انسانیت، اے این پی اور بی این پی کا ایک ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے، دوسری جانب 12 آزاد امیدوار قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ دوسری جانب بالی وڈ اداکار عامر خان نے متوقع وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کا کہنا ہے کہ انہیں عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے لیے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی دعوت اب تک نہیں ملی، اگر دعوت ملتی بھی ہے تو شرکت سے معذرت کرتا ہوں۔اداکار نے کہا کہ وہ ان دنوں پانی فاؤنڈیشن کے ایک ایونٹ میں مصروف ہوں جس میں 10 ہزار کے قریب دیہاتی شرکت کریں گے۔دوسری جانب بھارتی سابق کرکٹر کپل دیو کا کہنا تھا کہ ’مجھے تقریب حلف برادری کے لیے مدعو نہیں کیا گیا اگرچہ مدعو کیا جائے گا اور بھارتی حکومت سے اجازت ملی تو پاکستان جا کر تقریب حلف برداری میں ضرور شرکت کروں گا‘۔بھارتی سیاست دان اور سابق کرکٹر و کامیڈین نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان نے انہیں تقریب حلف برداری کے لیے مدعو کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک بہترین کردار کے مالک، بھروسے مند ہیں اور انہیں وہ امید کی کرن دیکھتے ہیں۔نوجوت سنگھ سدھو کا مزید کہنا تھا کہ میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ عمران خان نے مجھے ذاتی طور پر مدعو کیا ہے اور ان کی جانب سے دی گئی دعوت قبول کرلی ہے۔
عمران خان کے اقتدار میں آنے سے سیاسی جماعتوں کا کیا انجام ہوگا؟ عوام کے سروے نے سب کچھ واضح کر دیا

FOLLOW US