Tuesday May 21, 2024

فخر زمان نے تمام بلے بازوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور شاندار عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

بلاوائیو (نیوزڈیسک)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے ایک اور عالمی ریکارڈ قائم کر لیا۔انہوں نے 5میچوں کی سیریز میں زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان 5میچوں میں اب تک 471رنز بناچکے ہیں اور وہ ابھی وکٹ پر موجود ہیں جبکہ

 

اس سے پہلے467رنز کا ریکارڈ ہملٹن ماساکڈزاکے پاس تھا ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فخر زمان نے ون ڈے میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے کاعالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔جبکہ انہوں نے گزشتہ میچ میں ڈبل سینچری بنا کر پہلے پاکستانی بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا اور عالمی سطح پر چھٹے کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب اسی میچ میں فخرزمان اور امام الحق نے 304 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کر کے عالمی اعزاز بھی پاکستان کے نام کر دیاتھا۔

FOLLOW US