Wednesday May 1, 2024

فخر زمان کی شاندا ر ڈبل سنچری کے پیچھے مکی آرتھر کا کیا ہاتھ نکلا؟حیران کن انکشاف سامنے آگیا

بلاوائیو (نیوزڈیسک) فخر پاکستان، فخر زمان ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پاکستان کے پہلے بلے باز بن چکے ہیں جس پر پاکستانی خوشی سے نہال ہیں۔آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ اس شاندار کارکردگی کے پیچھے مکی آرتھر کا بھی ہاتھ ہے جنہوں نے بیٹنگ کیلئے گراؤنڈ میں جاتے فخر زمان سے ایسی بات کہی کہ انہوں نے وہ کرنے کی ٹھان

 

لی جو دنیا میں اب تک صرف 5 بلے باز ہی کر پائے تھے اور پھر پوری دنیا نے ان کی ’اڑان‘ دیکھی۔فخر زمان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹاس سے پہلے مکی آرتھر نے کہا تھا کہ اگر ٹاس جیت گئے تو مجھے آج ڈبل سنچری چاہئے۔ فخر زمان نے شاندار کارکردگی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ امام الحق نے بہت اچھا ساتھ دیا، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سعید انور کا ریکارڈ توڑوں گا تاہم ان جیسے بڑے کرکٹر کا ریکارڈ توڑنا اعزاز کی بات ہے۔

FOLLOW US