Tuesday April 30, 2024

سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ کے بعدایک اور شاندار ریکارڈ فخر زمان پاکستان کا فخر بن گئے، پوری دنیا حیران

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا نی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے ایک روزہ میچز میں پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری سکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔ زمبابوے کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی اوپننگ بلے باز فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا ہے اورنہ صرف کسی ایک میچ میں پاکستان کی جانب سے سب سےزیادہ

رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے ہیں بلکہ پاکستان کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری بھی اپنے نام کر لی ہے۔اس سے قبل انھوںنے اپنے ساتھی اوپنرامام الحق کے ساتھ مل کر ایک روزہ میچوں کی سب سے بڑی اوپننگ پارٹنر شپ بھی قائم کردی ہے۔ دونوں بلے بازوں نے 304رنز کی سانجھے داری کی ہے۔ جب کہ پاکستان اپنی ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں پہلی بار 400یااس سے زیادہ رنز بنانے کی بھی پوزیشن میں دکھائی دے رہا ہے۔

FOLLOW US