Wednesday May 1, 2024

فخر زمان نے ڈبل سنچری کا ریکارڈ تو بنا ہی لیا اب وہ کون سا دنیا کا سب سے شاندار ریکارڈ توڑنے کے قریب آگئے پاکستان نے اور کون کون سے ریکارڈ بنا ڈالے، جان کر آپ بھی مسکرا دیں گے

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچز کی سیریز کا چوتھا میچ پاکستان کےلئے ریکارڈ ساز ثابت ہو گیا ہے۔ پاکستان نے اپنی ایک روزہ میچز کی تاریخ کا سب سے بڑا سکور بناتے ہوئے زمبابوبے کو 400رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ ا س سے قبل پاکستان کا کسی ایک میچ کا سب سے بڑا سکور 385/7تھا جو اس نے بنگلہ دیش کے خلاف بنایا ۔اسی طرح پاکستان نے ایک روزہ میچوں کی سب سے بڑی پارٹنر شپ کا بھی ریکارڈ توڑ ڈالا ۔پاکستانی اوپننگ بلے بازو ں نے

304رنز کی سانجھے داری قائم کر ڈالی اس طرح پاکستان نے سری لنکا کے 286نز کے اوپننگ سٹینڈ کے ریکارڈ کو بھی توڑ ڈالا۔ فخر زمان نے 210رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کسی بلے باز کے پہلی ڈبل سنچری بنانے کا بھی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ فخرزمان نے اپنے 17ویں میچ میں 980رنز بنا لئے ہیں۔ اس طرح وہ سر ویوین رچرڈ کا 1000رنز کا ریکارڈ توڑنے کے قریب ہیں جو انھوںنے 21میچز کھیل کر بنایا تھا۔

FOLLOW US