Wednesday May 1, 2024

بھارت بمقابلہ انگلینڈ سنسنی خیز مقابلوں کی سیریز میں کون سی ٹیم کو برتری حاصل ہو گئی،اہم رپورٹ

لیڈز (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کل منگل کو لیڈز کے مقام پر مدمقابل ہوں گی، دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز 1-1سے برابر ہے، بھارت نے میزبان انگلینڈ کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی لیکن دوسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم چھائی رہی اور اس نے مہمان بھارت کو 86 رنز سے ہرا کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی، دونوں ٹیموں کی

حالیہ فارم اور کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کن ون ڈے میں دلچسپ و کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ دوسری جانب انگلینڈ نے بھارت کیخلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ کیلئے جیمز ونس کو ٹیم میں طلب کر لیا، ونس کو ڈیوڈ میلان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، میلان کو بھارت اے کیخلاف شیڈول چار روزہ میچ کیلئے انگلینڈ لائنز کی نمائندگی کیلئے ریلیز کیا گیا ہے۔

FOLLOW US