Wednesday May 1, 2024

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران اس نوجوان لڑکے اورلڑکی نے ایک ایسا کام کر ڈالا کہ میچ روک دیا گیا ہر کوئی بڑی سکرین پر ان کی حرکتیں دیکھنے لگا ، حیران کن رپورٹ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میچز کی سیریز جاری ہے ۔ اس سلسلے کا آج دوسرا میچ تھا ۔ لیکن آج میچ کے دوران ایک ایسی حیران کن صورتحال پیش آگئی کہ میچ کو روکنا پڑ گیا ۔ایک نوجوان لڑکی اور لڑکے نے میچ کے دوران ایک دوسرے کو پروپوز کر ڈالا ۔جس کی وجہ سے چند لمحوں کےلئے میچ روک دیا گیا اور اس منظر کو بڑی سکرین پر بھی دکھا دیا گیا ۔

حالانکہ کھلاڑی بھی اس خوبصورت منظر سے محظوظ ہوتے ہوئے دکھائی دیے ۔ بھارت اور انگلینڈ کے درمیان گزشتہ روز انتہائی عصاب شکن مقابلہ جاری تھا کہ میچ کے دوران کیمرہ مین نے تماشائیوں میں بیٹھے انتہائی خوبصورت جوڑے پر کیمرہ جمایا اور جیسے ہی نوجوان کو احساس ہوا کہ کیمرہ اس کی طرف ہے تو اس نے ایک لمحہ بھی ضائع کیے بغیر فوری اپنے گھٹنے پر بیٹھ گیا اور شادی کی پیشکش کرتے ہوئے انگوٹھی نوجوان لڑکی کے آگے کر دی ، یہ منظر دیکھ کر کمنٹیٹرز سے بھی خاموش نہ رہا گیا اور انہوں نے تھرڈ ایمپائر والی کمنٹری شروع کر دی ، سکرین پر یہ مناظر دیکھ کر میدان میں کھلاڑی بھی رک گئے اور بڑی سکرین پر سار ا معاملہ دیکھتے رہے اور میچ بھی رکا رہا ، جب لڑکی نے ہاں کرتے ہوئے انگوٹھی پہن لی تو میدان میں کھلاڑیوں سمیت پورے سٹیڈیم میں تالیاں بجا کر دونوں کو نئی زندگی کی مبارک با د دی گئی

FOLLOW US