Wednesday May 1, 2024

فخر زمان پاکستان کا فخر بن گئے آئی سی سی رینکنگ میں انتہائی اہم پوزیشن پر قبضہ کر لیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بلےبازوں کی رینکنگ جاری کردی ہے ۔ جس میں پاکستانی بلے باز فخرزمان اپنی حالیہ شاندار کارکردگی کی بنا کر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق فخرزمان نے گزشتہ روزختم ہونے والی سہ ملکی سیریز میں تسلسل کے ساتھ دکھائی گئی کارکردگی کی بنا پر 942پوائنٹس حاصل کرلیے ہیںاور وہ آسٹریلیوی بلے باز ایرون فنچ کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بھارتی بلے باز لوکیش راہول تیسرے ، نیوزی لینڈ کے

کولن منرو چوتھے جبکہ بابر اعظم پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ اسی طرح ٹیم رینکنگ میں پاکستان سے شکست کھانے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے سے تیسرے نمبر پر دھکیل دی گئی ہے ۔ بھارتی ٹیم دوسرے نمبر پر آگئی ہے ۔انگلینڈ کا چوتھا جبکہ نیوزی لینڈ کا پانچواں نمبر ہے۔

FOLLOW US