Wednesday May 1, 2024

آسٹریلیاکو شکست چکھاتے ہوئےپاکستان نے شاندار ریکارڈ بھی قائم کر ڈالا تفصیلات جان کر آپ بھی اچھل پڑیں گے

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں بڑا ہدف حاصل کر کے نیا ملکی ریکارڈ قائم کر دیا، گرین شرٹس نے اتوار کو زمبابوے میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز فائنل میں 184 رنز کا ہدف حاصل کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، اس سے قبل پاکستان نے 2012 میں بنگلہ دیش کے خلاف 178 رنز کا ہدف حاصل کر کے بڑا ہدف حاصل کر کے ملکی ریکارڈ قائم کیا تھا۔جبکہ دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں وکٹوں کی نصف سنچری مکمل کر لی، وہ یہ اعزاز پانے والے چھٹے پاکستانی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے اتوار کو زمبابوے میں منعقدہ سہ فریقی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف فائنل میں سٹوئنس کو آئوٹ

کر کے کیریئر کی 50ویں وکٹ حاصل کی، عامر نے 41میچز میں 50وکٹیں مکمل کیں، اس سے قبل شاہد آفریدی، عمرگل، سعید اجمل، سہیل تنویر اور محمد حفیظ بھی 50وکٹوں کے ہندسے کو عبور کر چکے ہیں، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز بھی شاہد آفریدی کے پاس ہے جنہوں نے 98 وکٹیں لے رکھی ہیں، عمرگل اور سعید اجمل نے 85، 85، سہیل تنویر نے 54اور محمد حفیظ نے 51وکٹیں لے رکھی ہیں۔

FOLLOW US