Thursday May 2, 2024

پاکستان نے آسٹریلیا کو فائنل میں چاروں شانے چت کر دیا قوم کے مرجھائے ہوئے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر گئیں

ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی ہے۔ فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8وکٹوں پر 184رنز بنائے ۔آسٹریلیا کی جانب سے شارٹ نے 76جبکہ فنچ نے 47رنز بنائے۔ محمد عامر نے تین جبکہ شاداب خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ ہدف کے تعاقب میں سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے فخر زمان نے پاکستان کی جانب سے ایک اور شاندار اننگز کھیلی اور صرف

46گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 3چھکوں اور 12چوکوں کی مدد سے 91رنز بنائے۔ شعیب ملک 43رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے ۔ جبکہ نوجوان بلے باز آصف علی بھی 17رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ۔ فخر زمان کو میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

FOLLOW US