Thursday May 2, 2024

آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 میچ فخر زمان نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا ، شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فخر زمان نے 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ہیں۔ اننگ کے دوران جب فخر زمان نے 68 واں رن بنایا تو انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شیکھر دھون نے رواں سال اب تک 10 اننگز میں 419 رنز

بنائے ہیں جبکہ فخر زمان نے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے ۔ فخر زمان ٹی ٹوینٹی کی 12اننگز میں سب سے زیادہ رنزبنانےوالے بیٹسمین بن گئے ہیں

FOLLOW US