Thursday May 2, 2024

”آفریدی “ کی دھواں دھار اینٹری، پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی

ہرارے–سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں سابق ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن پاکستان نے آسٹریلیا کو 45رنز سے شکست دے دی ہے ۔ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میںپاکستان کی جانب سے دیئے گئے 195رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیاکی جانب سے ایرون فنچ اور ڈارسی شارٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کے لیے 29رنز جوڑے جس کے بعد ایرون فنچ16رنز بنا کر

شاہین شاہ آفریدی کی پہلی انٹر نیشنل ٹی ٹونٹی وکٹ بنے ، شاہین آفریدی نے 28رنز بنانے والے ڈارسی شارٹ کو پوویلین بھیج کر اپنی دوسری وکٹ حاصل کی جب کہ گلین میکسویل کو آﺅٹ کرکے اپنی تیسرا شکار مکمل کیا ،فہیم اشرف نے 7رنز بنا نے والے ٹریوس ہیڈ کو بولڈ کیا جب کہ 28رنز سکور کرنے والے نک میڈیسن کریز سے نکل کر شاداب خان کی گگلی نہ کھیل سکے اور سٹمپ آﺅٹ ہوئے ، مارکس سٹوئنس کو 16رنز پر عثمان شنواری نے اپنا پہلا شکار بنایا ،ایشٹن ایگر کو11رنز پر محمد عامر نے یارکرکے ذریعے کلین بولڈ کیا ،ایلکس کیری کے 37ناقابل شکست رنز کے باوجود آسٹریلیا مقررہ 20اوورز میں 7وکٹوں پر 149رنز سکور کرسکا ، پاکستان کے لیے شاہین آفریدی نے تین شکار کیے ۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان اور حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا اور 8 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کو حارث سہیل کی شکل میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو کوئی رنز نہ بناسکے۔فخر زمان اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لیے 72رنز جوڑے جس کے بعد حسین طلعت 30رنز بناکر گلین میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے،کپتان سرفراز احمد بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 14رنز بنا کر اینڈریو ٹائی کا شکار بنے ،فخر زمان نے کینگروز باﺅلرز کی کھل کر دھلائی کرتے ہوئے 42گیندوں پر 9چوکوں اور3چھکوں کی

مددسے 73رنز کی اننگزکھیلی،وہ سٹوئنس کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آﺅ ٹ ہوئے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی 27رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ اینڈریو ٹائی کی گیند پر فنچ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے،فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے جب کہ شاداب خان 7رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے ،آصف علی نے محض18گیندوں پر3چوکوں اور2چھکوں کی مددسے37رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور194رنز تک پہنچایا ۔ آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور محمد نواز کی جگہ عثمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے ۔قومی ٹیم فخر زمان، حارث سہیل، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔ سیریز میں اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو ناقص بیٹنگ کی وجہ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے کی طرح آسٹریلیا بھی تنازعات کی زد میں ہے، بال ٹمپرنگ کے بعد پابندی کا شکار ہونےوالے سابق کپتان سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں کینگروز کی جانب سے نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔کینگروز کپتان ایرون فنچ کوگلین میکسویل، ایلیکس کیری، ایشٹن ایگر، ٹریوس ہیڈ، نک میڈنسن، جے رچرڈسن، ڈارسی شارٹ، بلی سٹین لیک، مارکس سٹوئنس، اینڈریو ٹائی کی خدمات حاصل ہیں۔

FOLLOW US