Thursday May 2, 2024

قو می کر کٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو پہا ر جیسا ہدف دے ڈالا

ہرارے(نیوز ڈیسک ) سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے سرفراز الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ گرین شرٹس کی جانب سے فخر زمان اور حارث سہیل نے اننگز کا آغاز کیا اور 8 کے مجموعی سکور پر قومی ٹیم کو حارث سہیل کی شکل میں خسارے کا سامنا کرنا پڑا جو کوئی

رنز نہ بناسکے۔فخر زمان اور حسین طلعت نے دوسری وکٹ کے لیے 72رنز جوڑے جس کے بعد حسین طلعت 30رنز بناکر گلین میکسویل کی گیند پر بولڈ ہوگئے،کپتان سرفراز احمد بڑی اننگز نہ کھیل سکے اور 14رنز بنا کر اینڈریو ٹائی کا شکار بنے ،فخر زمان نے کینگروز باؤلرز کی کھل کر دھلائی کرتے ہوئے 42گیندوں پر 9چوکوں اور3چھکوں کی مددسے 73رنز کی اننگزکھیلی،وہ سٹوئنس کی گیند پر گلین میکسویل کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ ہوئے ،قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بھی 27رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس کے بعد وہ اینڈریو ٹائی کی گیند پر فنچ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے،فہیم اشرف بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے جب کہ شاداب خان 7رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ،آصف علی نے محض18گیندوں پر3چوکوں اور2چھکوں کی مددسے37رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور194رنز تک پہنچایا ۔آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی اور محمد نواز کی جگہ عثمان خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹیم کا مورال بلند ہے اور آسٹریلیا کے خلاف سخت مقابلہ کریں گے ۔قومی ٹیم فخر زمان، حارث سہیل، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، شاہین آفریدی، محمد عامر اور عثمان خان پر مشتمل ہے۔سیریز میں اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کو ناقص بیٹنگ کی

وجہ سے عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے کی طرح آسٹریلیا بھی تنازعات کی زد میں ہے، بال ٹمپرنگ کے بعد پابندی کا شکار ہونےوالے سابق کپتان سٹیو سمتھ، ڈیوڈ وارنر اور کیمرون بینکروفٹ کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد سہ فریقی سیریز میں کینگروز کی جانب سے نئے کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔کینگروز کپتان ایرون فنچ کوگلین میکسویل، ایلیکس کیری، ایشٹن ایگر، ٹریوس ہیڈ، نک میڈنسن، جے رچرڈسن، ڈارسی شارٹ، بلی سٹین لیک، مارکس سٹوئنس، اینڈریو ٹائی کی خدمات حاصل ہیں۔

FOLLOW US