Thursday May 2, 2024

ویسٹ انڈیز ایک بار پھر چھا گیا کرکٹ کی تاریخ کا 129سالہ شرمناک ترین ریکارڈ ٹوٹ گیا

جمیکا ( مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم حالیہ برسوں میں اپنی کاکردگی کی بنا کر ابھرتی ہوئی ایشیائی ٹیم کے طور پر سامنے آئی ہے۔اور اب تک وہ دنیا کی تمام اچھی ٹیموں کو شکست دینے کی صلاحیت حاصل کر چکی ہے اور آمدہ وقتو ں میں بنگالی ٹائیگرز سے بہتر کارکردگی کی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔ لیکن اسی ابھرتی ہوئی باصلاحیت ٹیم نے آج ٹیسٹ میچ میں شرمناک پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرکٹ کی تاریخ کا 129سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ کے پہلے ہی روز بنگلہ دیش کی پوری ٹیم صرف 18.4اوورز

میں 43رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔اور یوں ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں کم ترین سکور کا 129سال پرانا جنوبی افریقی ٹیم کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیمار روچ نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ بنگالی بلے بازوں کا شکار کیا جبکہ کمنز تین اور ہولڈر دو وکٹوں کے ساتھ نمایاں رہے ۔ بنگلہ دیش کی جانب لٹن داس کے 25رنز کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں بھی داخل نہ ہوسکا ۔ جبکہ چار بنگلہ دیشی صفر رنز کے انفرادی سکورز کے ساتھ پویلین لوٹے ۔ ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں اب تک بغیر کسی نقصان کے 36رنز بنا لیے ہیں۔

FOLLOW US