ہرارے (مانیٹرنگ ڈیسک) سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کادوسرا میچ میزبان زمبابوے کی ٹیم کےلئے ایک بھیانک خواب ثابت ہو گیا ہے ۔ آسٹریلوی بلے بازوں سے چھکوں اور چوکوںسے میزبان ٹیم کے بالروں کا بھرکس نکلا دیا اور 230رنز کا پہاڑ جیسا ہدف مقرر کر دیا ۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ ٹی ٹوئنٹی کے بہترین انفرادی سکور کا ریکارڈ بناتے بناتے رہ گئے ۔انھوںنے 172رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم وہ کرس گیل کا 175رنز کا ریکارڈ نہ توڑ سکے جو انھوںنے آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلورکے خلاف آئی پی ایل کے ایک میچ میں قائم کیا تھا ۔ انہوں نے اپنی
اننگز میں 76گیندوں کا سامنا کیا اور 16چوکے اور 10چھکے لگائے ،وہ اننگز کے آخری اوور میں ہٹ وکٹ آؤٹ ہوئے۔وہ اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میچ میں 156رنز کی ایک جارح اننگز بھی کھیل چکے ہیں۔