Monday April 29, 2024

آسٹریلیا کی انگلینڈ کے ہاتھوں 5-0سے شکست پاکستان فائدہ اٹھانے میں کامیاب ہو گیا پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان کی کون سی پوزیشن آگئی، بڑی خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ کے ہاتھوں ایک روزہ میچز کی سیریز میں 5-0سے ہونے والی عبرتناک شکست نے آسٹریلیا کو پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے بھی نچلی پوزیشن پر دھکیل دیا ہے ۔ پاکستان پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا سے بہترپوزیشن حاصل کرکے پانچویں نمبر پر آگیا ہے ۔آسٹریلیاپہلی بار انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں پانچ صفرسے کلین سوئپ شکست سے دوچارہوگیا۔اس ناکامی نے آسٹریلیاکوآئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بدترین چھٹی پوزیشن پردھکیل دیا۔ پاکستان ایک درجہ ترقی پاکرپانچویں پوزیشن پر فائز ہوگیا۔آسٹریلیا کوتنزلی سے بچنے کیلئے سیریز میں صرف ایک فتح درکار تھی تاہم تمام میچز میں ناکامی نے آسٹریلیا کے چارپوائنٹس کم ک

ردیئے۔ وہ پورے100پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پرچلاگیا۔پاکستان 2پوائنٹس کے فرق سے پانچویں اوربنگلہ دیش 7پوائنٹس کی کمی سے ساتویں نمبر پرموجود ہیں۔انگلینڈ 125 پوائنٹس کے ساتھ ون ڈے کرکٹ کی نمبرون ٹیم ہے۔بھارت، جنوبی افریقااور نیوزی لینڈ بالترتیب دوسری ،تیسری اورچوتھی پوزیشن پربرقرار ہیں۔

FOLLOW US