Monday April 29, 2024

پاکستان کو ایک بار بھارت کے ہاتھو ں عبرتناک شکست کی ذلت اٹھانی پڑ گئی کپتان نے کوچ کو میچ ہروانے کا ذمہ دار قرار دے دیا

بریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایک بار اپنے روایتی حریف بھارت کے سامنے چاروں شانے چت ہو گئی اور ذلت آمیز شکست کا ذائقہ چکھنا پڑ گیا۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، بھارت نے پاکستان کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کوچز کی

بھرمار بھی ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست نہ ٹال سکی، بھارت نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا،ہالینڈ کے شہر بریڈا میں ہونے والے اس میچ کے آغاز میں دونوں ٹیموں نے دفاعی انداز اپنایا جس کی وجہ سے پہلے کوارٹر میں کوئی بھی ٹیم گول کرنےمیں کامیاب نہ ہو سکی، 31ویں منٹ میں بھارتی ٹیم رمن دیپ سنگھ کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، بعد ازاں دونوں ٹیموں 24 منٹ میں بھر پور کوشش کے باوجود گیند کو جال کے اندر نہ پھینک سکیں۔آخری 6 منٹ میں بھارتی ٹیم انتہائی خطرناک موڈ میں دکھائی دی اور اس نے یکے بعد دیگرے 3 گولز کرکے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے دلپریت سنگھ نے فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کی برتری دوگنا کر دی،صرف 3 منٹ کے بعد مندیپ سنگھ نے بھارتی ٹیم کی طرف سے تیسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنا دی، آخری منٹ میں للت نے بھارتی ٹیم کی طرف سے چوتھا گول کر کے اپنی ٹیم کی فتح پر مہر ثبت کی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سینئر نے بھارت کے خلاف چار صفر سے شکست کا ملبہ کوچ پر ڈال دیا ۔محمد رضوان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف آخری لمحات میں گول کیپر کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کوچ کا تھا ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹیم لرننگ پروسس میں ہے ،تجربات کررہے ہیں جو ایشین گیمز کی تیاری کا حصہ ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کی تیاریوں کا پول کھل گیا، بھارت نے پاکستان کے خلاف یک طرفہ مقابلے میں 0-4 سے کامیابی سمیٹ لی۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی کوچز کی بھرمار بھی ایف آئی ایچ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ میں پاکستانی ٹیم کی شکست نہ ٹال سکی، بھارت نے صفر کے مقابلے میں 4 گول سے میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا

FOLLOW US