Monday April 29, 2024

کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کنٹریکٹ میںشامل 25کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا کھلاڑیوں کی تنخواہیں دگنی سے بھی زیادہ کر دی گئیں، تفصیلات جان کر آپ بھی حیران رہ جائیںگے

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پی سی بی نے سالانہ سینٹرل کنٹریکٹ کے 25کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کرکٹرز کیلئے نیا سینٹرل کنٹریکٹ تیار کر لیا اور چند روز میں باقاعدہ اعلان کر دیا جائے گا۔ بلے باز بابر اعظم کی بی کیٹیگری سے اے کیٹیگری میں ترقی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بورڈ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کیآمدن ڈبل کردی گئی ہے، اے کیٹیگری کو 5لاکھ کے بجائے 10لاکھ روپے ملیں گے، بی کٹیگری کے کھلاڑیوں کو 3لاکھ 45ہزار کی بجائے 7لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔سی کٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کی

آمدن 1لاکھ 98ہزار سے بڑھا کر 5لاکھ روپے کر دی گئی، ڈی کٹیگری کے کھلاڑیوں کی ماہانہ تنخواہ 1لاکھ کی بجائے اب 3لاکھ روپے ہوگی، 10کھلاڑیوں کو سنٹرل کنٹریکٹ سے فارغ کرنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

FOLLOW US