Monday April 29, 2024

481رنز کا ریکارڈ بنانے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف چوتھے میں بھی تاریخ رقم کر ڈالی، شائقین حیران

لند ن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے آسٹریلیا کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے مسلسل چوتھے میچ میں شکست دے دی ۔ چیسٹر لی سٹریٹ میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 6وکٹوں سے شکست دے دی۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 310رنز بنائے اور اس کے 8کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایرن فنچ نے 100جبکہ شون مارش نے 101رنز بنائے ۔ جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 44.4اوورز میں

صرف 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے نے مسلسل دوسری سنچری بنائی اور 101رنز سکور کیے جبکہ گزشتہ میچ میں سنچری کرنے والے بئیر سٹو 79رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ہیلز بے بھی 54رنز بنائے۔ انگلینڈ نے اپنی ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں یہ دوسرا بڑا ہدف کامیابی سے عبور کیا ہے۔

FOLLOW US